Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ کا اجلاس بلانے پر غور

شائع 30 اپريل 2020 02:44pm

سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باوجود ایوان بالا کا اجلاس ضروری ہو گا، اگر حکومت اجلاس نہیں بلاتی تو حذب اختلاف کے پاس ریکوزیشن کے ذریعے بھی اجلاس طلب  کرنے کا آپشن موجود ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی چئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، ایوان بالا کے اجلاس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ نے اپیل کی کہ عوام کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا۔ اراکین کا کہنا تھا ایوان بالا کا اجلاس ضروری ہو گا، اگر حکومت اجلاس نہیں بلاتی تو حذب اختلاف کے پاس ریکوزیشن کے ذریعے بھی اجلاس طلب  کرنے کا آپشن موجود ہے۔